خنجراب پاس کے راستے پاک چین تجارت دوبارہ شروع

73

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق دائود نے کہا ہے کہ خنجراب پاس کے راستے چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وباء کی وجہ سے خنجراب پاس بند تھا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ خنجراب پاس کو کھولا جائے۔ چینی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وزارت تجارت کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here