تھر بلاک ٹو میگاواٹ کی فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع، عاصم سلیم باجوہ

649

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام  بھرپور انداز میں جاری ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں لانچ کردہ تھل نوا حبکو مشترکہ منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here