عالمی بینک نے ناجی بن حسائن کو پاکستان کیلئے اپنا نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کر  دیا

596

اسلام آباد: عالمی بینک نے ناجی بن حسائن کو پاکستان کیلئے اپنا نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ وہ الانگو پیچوموتو کی جگہ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکے فرائض سر انجام دیں گے۔

الانگو پیچوموتو 31 جولائی تک پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

ناجی بن حسائن قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر فارایکویٹ ایبل گروتھ اور ڈائریکٹرفارفنانس، کمپی ٹینس مڈل ایسٹ و شمالی افریقہ کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ 2001ء میں بینک سے وابستہ ہوئے اور انہوں نے اقتصادی ترقی، فنانس، نجی شعبہ کی ترقی اورامپیکٹ ایوولویشن کے شعبہ جات میں کلیدی خدمات سر انجام دی ہیں۔

اپنے بیان میں ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ ان کا تقرر ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے اور معاشی بحالی کے عمل میں ہے، یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ عالمی بینک پاکستان میں انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ کیلئے معاونت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے حکومتی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے میں معاونت فراہم ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here