امریکی معیشت میں 32.9 فیصد کی ریکارڈ کساد بازاری

964

واشنگٹن: کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے ایسے میں دنیا کی سب سے بڑی امریکی معیشت کورونا وبا کے منفی اثرات کے باعث سال کی دوسری سہہ ماہی میں 32.9 فیصد کی ریکارڈ سطح پر کسا بازاری کی شکار ہوئی ہے۔

کورونا کا عالمی مرکز امریکہ اس وقت مالی اعتبار سے کٹھن حالات سے دو چار ہے۔ امریکی وزارت تجارت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مجموعی پیدوار گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کے اسی دورانیہ میں 32.9 فیصد کم رہی ہے جس سے امریکی معیشت میں ریکارڈ سطح کی مندی کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ملک میں بے روزگار فنڈ کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے تو صارف انڈکس جولائی میں ایک بار پھر گراوٹ کا شکارہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here