گذشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 12  فیصد کمی

587

اسلام آباد: گذشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 12.01 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 11.627 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2019ء میں سونے کی درآمدات 13.214 ملین ڈالر رہی تھیں۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 1.587 ملین ڈالر یعنی 12 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں بالحاظ وزن سونے کی درآمدات 17.91 فیصد کی کمی سے 335 کلوگرام کے مقابلہ میں 275 کلو گرام تک کم ہو گئیں۔

ادھر جون 2020ء کے دوران سونے کی درآمدات 100 فیصد کم ہوئی ہیں اور جون 2019ء کی 1.326 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں کوئی درآمدات نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایشین مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1981.27 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، دنیا میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث اقتصادی شرح نمو بارے خدشات اور چین امریکا کشیدگی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی، ڈالر کی گراوٹ، اور کورونا وبا سے پیدا شدہ عالمی معاشی بحران جیسی بنیادی وجوہات کے سبب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے سرمایہ کار اپنا پیسا اس چیز میں منتقل کر رہے ہیں جو ان کے لیے زیادہ محفوظ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here