چاغی: عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے پیش نظر ایرانی حکام کی جانب سے تفتان اور میر جاوے بارڈر کراسنگ پر مشترکہ تجارتی دروازہ بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں کے اطراف میں زیرو پوائنٹ گیٹ بند کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔