مطالبات تسلیم، خیبر پختونخوا میں فلور ملوں نے ہڑتال ختم کردی

مطالبات عوامی مفاد کے پیش نظر تسلیم کیے، حکومتی شرائط پر عمل نہ ہوا تو فیصلہ تبدیل کیا جاسکتا ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا کی سربراہی میں عوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے صوبائی وزیر خوراک

477

پشاور : خیبر پختونخوا میں فلور ملوں نے حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے بعد صوبے میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی جس میں سیکرٹری خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر زبیر احمد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرخوراک کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوامی مفاد کے پیش نظر فلورملز ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات مان لیے ہیں تاہم اگر حکومتی شرائط پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی منظوری کا اپنا فیصلہ تبدیل کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

وزارتِ خوراک، سی سی پی گندم انڈسٹری میں دھوکہ دہی، کارٹیلائزیشن پر قابو پانے کے لیے سرگرم

وزیراعظم نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ڈنڈا اُٹھالیا ، زبردست ہدایات جاری

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مطالبات جو کہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے مگر محکمہ خوراک کے دائرہ کار میں انکا حل نکالا جاسکتا ہے کو جلد ہی متعلقہ فورم پر پہنچا دیا جائے گا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن نے بغیر تحریری نوٹس کے ہڑتال کرنے پر معذرت کرتے ہوئے اسکے فوری خاتمے کا اعلان کردیا۔

مزید برآں صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا کہنا تھا کہ عوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور وزیر اعلی محمود خان کی سربراہی میں اس سلسلے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here