عید کی چھٹیوں کے دوران مری میں مکمل لاک ڈاؤن، مقامی رہائشیوں کو داخلے کی اجازت

507

راولپنڈی: عید الاضحیٰ کے موقع پر مری کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورانٹس بند کروا دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے چھٹیوں کے دوران مری اور گردونواح میں سیاحوں کو سفر کرنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)انوار الحق نے میڈیا کو بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی شہری کو مری جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف مقامی رہائشیوں کو انکے آبائی علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

برطانیہ کا ادویہ ساز کمپنیوں کے ساتھ  کورونا کی ممکنہ ویکسینز کی 60 ملین خوراکوں تک رسائی کا معاہدہ

پنجاب میں عید الاضحیٰ کے باعث لاک ڈائون، 5 اگست تک کاروباری مراکز بند

انوارالحق نے کہا کہ “پبلک اور تفریحی مقامات پر شہریوں کی غیرضروری بھیڑ اور ہوٹلوں میں نقل و حرکت کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے جس کو قابو کرنے کے لیے یہ لاک ڈاؤن کا اقدام کیا گیا ہے، مری روڈ پر پولیس کی چیک پوسٹس قائم کی جا چکی ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مری نہیں جانا چاہیے، تاہم مری کے باسیوں کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here