کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں سے پہلے مثبت کاروباری رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 422 پوائنٹس اضافے سے یہ 39258 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں دن کے آغاز سے تیزی رہی جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی، کاروبار کے دوران 434 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 39270 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا، تاہم کاروبار کا اختتام 422 پوائنٹس اضافے سے 39258 پوائنٹس پر ہوا۔
دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 780 پوائنٹس اضافے سے یہ 63107 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس 222 پوائنٹس اضافے سے یہ 27559 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 211 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 126 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔
گزشتہ روز (بدھ) کے کاروباری سیشن کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 508.22 ملین شئیرز سے کم ہو کر 368.70 ملین شئیرز ہوگئے تھے۔ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ کاروباری لحاظ سے بہتر رہے۔
کے اسی ای 100 انڈیکس میں سیمنٹ، بینکنگ اور کھاد کے شعبوں نے مثبت اثرات مرتب کیے، دیگر کمپنیوں کے مابین لکی سیمنٹ لمیٹڈ، سیرلے کمپنی لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے بھی مستحکم کاروبار کیا۔