برٹش ائیر ویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن اگست سے بحال ہونے کا امکان

برطانوی ائیر لائن نے کورونا کے باعث پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کردیں تھیں، فلائٹ آپریشن کی بحالی پر اسلام آباد کے لیے تین پروازیں چلائی جائیں گی

494

اسلام آباد : برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے لیے معطل کی جانے والی پروازیں دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ائیرلائن نے اس حوالے سے اسلام آباد ہوائی اڈے کے مینیجر کو ایک خط لکھ  کر پروازوں کی بحالی سے پہلے انتظامات سے متعلق دریافت کیا ہے۔

خط میں ائیرپورٹ انتظامیہ سے ہوائی اڈے پر صفائی ستھرائی اور ہوائی جہازوں کی محفوظ لینڈنگ کے انتظامات کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ملک میں کورونا کیسز میں کمی، ماسک مینوفیکچررز کو برآمدات کیلئے منڈی کی تلاش

کورونا وائرس، برٹش ائیرویز کا 36 ہزار ملازمین معطل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق برٹش ائیرلائن ممکنہ طور پر اسلام آباد کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 10 سال پہلے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صورتحال اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے برٹش ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں تاہم گزشتہ برس 3 جون کہ برٹش ائیرویز کی ہیتھرو سے آنے والی فلائٹ BAW-261 اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اتری اور یوں دس سال قبل اس برطانوی ائیرلائن کی پروزاوں کی آمد کا بند ہونے والا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا تھا جو کہ اب کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here