گوگل کے 2 لاکھ  ملازمین آئندہ سال جولائی تک گھر سے کام کریں گے

542

زیورخ: مقبول عام سرچ انجن گوگل نے ورک فراہم ہوم کے حکم نامے میں توسیع کرتے ہوئے ملازمین کو آئندہ سال جولائی تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل میں کہا ہے کہ ہم کووڈ19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں 30 جون 2021ء تک توسیع کر رہے ہیں، اس پالیسی کے تحت ملازمین کو دفترآنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں چھوٹی بڑی کمپنیاں اور ادارے گزشتہ سال دسمبر کے بعد سے اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی تلقین کر چکے ہیں، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کئی ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی کی وجہ سے بھی دفاتر سے کام کی حوصلہ شکنی کی گئی اور گھروں سے کام کو ترجیح دی گئی۔

دراصل کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر کوئی کنٹرول دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، اس وجہ سے کئی کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ‘ورک فروم ہوم’ کے کلچر کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here