کووڈ۔19 کی وبا کے باوجود سعودی عرب، قطر کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ

462

اسلام آباد: کووڈ۔19 کی عالمگیر وباء کے باوجود سعودی عرب اور قطر کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020ء کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی تجارت 2.181 ارب ڈالر رہی۔

گزشتہ چند سال کے دوران سعودی عرب کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ کا رجحان رہا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران 446.18 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ درآمدات کا حجم 1.735 ارب ڈالر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دوران سعودی عرب کو کی جانے والی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مارچ تا جون 2020ء کے دوران قطر کو 50.13 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران قطر کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 صرف جون 2020ءکے دوران قطر کو پاکستانی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here