کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس اضافہ سے یہ 38627 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مسلسل مثبت رجحان رہا اور 479 پوائنٹس اضافے سے 38700 پوائنٹس کی دن بھر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا، تاہم، کاروبار کا اختتام 406 پوائنٹس اضافے سے 38627 پوائنٹس پر ہوا۔
دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 721 پوائنٹس اضافے سے یہ 61633 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 225 پوائنٹس اضافے سے یہ 27253 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 214 کمپنیاں مثبت اور 121 کمپنیاں منفی رجحان میں رہیں۔
سوموار کے کاروباری روز کے دوران مجموعی کاروباری حجم 288.10 ملین شئیرز سے بڑھ کر 393.10 ملین شئیرز ہوگئے ہیں۔ پاک الیکٹرون لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ اور پنجاب بینک کاروباری اعشاریے میں سرفہرست رہے۔
بینکنگ، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز نے بھی کے ایس ای 100 انڈیکس کو گرین زون میں رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کمپنیوں کے مابین میزان بینک لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور بینک الحبیب نے بھی مستحکم کاروبار کیا۔