چین 2024ء میں معاشی طور پر امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا: عالمی بینک

263

جنیوا: عالمی بینک اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعدادوشمار کے مطابق 2024ء میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

اعدادوشمار کے مطابق 2024ء میں جی ڈی پی کے حجم کے لحاظ سے چار ایشیائی ممالک یورپ کو پیچھے چھوڑ دیں گے جبکہ چین پہلے اور امریکہ دوسرے نمبر ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق 1990ء کے بعد چین کی معاشی شرح نمو مسلسل بڑھ رہی ہے، انڈونیشیا حال ہی میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو ا ہے، امکان ہے کہ 2024 میں انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہو گا۔

حال ہی میں ہندوستان اور انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں پہلے 10 ممالک کی فہرست میں داخل ہو چکے ہیں  جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ 2024ء تک ہندوستان تیسرے اور انڈونیشیا 5ویں درجے تک پہنچ جائیں گے۔

جاپان کی معاشی صورتحال میں استحکام آیا ہے جس سے توقع ہے کہ معاشی ترقی کے لحاظ سے وہ 2024ء میں چوتھے نمبر پر ہوگا۔ اس فہرست میں پاکستان کا دور دور تک کوئی نشان موجود نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here