پاکستان میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

70

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران چین کی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر مئی 2020ء تک کی مدت میں چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 855.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 741 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت میں چین نے پاکستان میں 101.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اِس عرصہ میں چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں 193.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو پیوستہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 14.56 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت میں ہانگ کانگ نے پاکستان میں 168.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس عرصہ میں ہانگ کانگ کی پاکستان میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 25.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here