اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے دوران 16.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں متحدہ عرب امارات کو 1.462 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں جو مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.96 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات کو 1.250 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔
گزشتہ مالی سال میں صرف دبئی کو برآمدات کا حجم 1.172 ارب ڈالر رہا، پیوستہ مالی سال میں دبئی کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 1.017 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ابوظہبی کو گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 119.21 ملین ڈالر، شارجہ کو 120.37 ملین ڈالر، راس الخیمہ کو 82.64 ملین ڈالر اور فجیرہ کو57.29 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح عجمان کو36.13 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔