قیمتوں کے حساس اشاریےمیں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ

602

اسلام آباد: گذشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 23 جولائی 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق دوران ہفتہ 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا تاہم 17 مختلف ضروری اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی بی ایس کے مطابق 23 جولائی 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران چکن، کیلا، مسور، لہسن، سگریٹس، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر، انڈوں، دال مونگ، دال چنا اور دال ماش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح بڑے گوشت، دودھ (پاﺅڈر)، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل، گھی، مرچ، چائے، بجلی و گیس کے نرخوں، صابن اور پٹرول اور ڈیزل سمیت مختلف 23 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

دوسری جانب گندم، آلو، چینی، گڑ، پیاز، تازہ دودھ، چاول (اری 6)، کپڑے دھونے کا صابن، چھوٹے گوشت، باسمتی چاول (ٹوٹا) اور جلانے والی لکڑی سمیت دیگر مختلف 17 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریے میں مجموعی طور پر 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here