زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جون کے دوران 46.23 فیصد اضافہ

577

اسلام آباد: پاکستان میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جون کے مہینہ میں 46.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جون کے مہینہ میں ملک میں 4040 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور5314 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال جون میں ملک میں 3558 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 3634 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس طرح جون کے مہینہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں مجموعی طور پر 46.23 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران ملک میں 32608 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 32727 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2018-19ء میں ملک میں 49902 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 50405 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں فئیٹ ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here