رواں ماہ شرح سود میں کمی نہیں کی جائے گی: سٹیٹ بنک

742

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی میں منعقد ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مرکزی بینک کے اس فیصلے کا مطلب شرح سود پہلے سے مقرر کردہ سات فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔

مرکزی بینک نے ایم پی سی کا آئندہ اجلاس ستمبر 2020 میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ایم پی سی کے حالیہ مہینوں میں منعقدہ اجلاسوں کی تعداد اور ان اجلاسوں میں کیے گئے اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایم پی سی جولائی 2020 کے اجلاس کو ضروری نہیں سمجھتی”۔

یہ بھی پڑھیے:

سٹیٹ بینک نے 5 کھرب 92 ارب 74 کروڑ سے زائد کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کر دئیے

سٹیٹ بنک نے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے پے فاسٹ کو خدمات کی فراہمی کی اجازت دے دی

مرکزی بینک نے کہا کہ ایم پی سی معاشی صورتحال کا جائزہ اور کورونا وائرس بحران سے پیدا کردہ کسی بھی معاشی بدحالی کی صورتحال میں ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔

رواں سال سٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 فیصد سے کم کرکے سات فیصد تک مقرر کی، دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے شرح سود میں کمی پاکستان میں کی گئی ہے۔

اگرچہ سٹیٹ بینک کے پاس اجلاس منعقد کرکے شرح سود میں تبدیلی کی آپشن تھی لیکن جولائی 2020 میں اجلاس منعقد نہ کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ نہیں دینا چاہتا۔

تاہم، تجزیہ کار مستقبل میں افراطِ زر میں اضافے کی توقعات رکھتے ہیں اور مرکزی بینک کو حقیقی شرح سود مثبت رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ مرکزی بینک نے پہلے ہی کافی حد تک شرح سود میں کمی کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here