صارفین کے لیے بُری خبر، نیپرا نے پانچ ماہ کے لیے بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں

قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمت میں تبدیلی کے باعث کیا گیا : نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی

553

 اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 4.26 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔ یہ اضافہ پانچ ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

نیپرا کےمطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایندھن کے نرخوں میں تبدیلی کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ بجلی کی لاگت میں اس تیل کی قیمت بھی شامل ہوتی ہے جو اس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 بلنگ کے وقت بجلی کی قیمت میں فرق اس لیے آتا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں وفاقی حکومت ہے، کے الیکٹرک کا نیپرا کو جواب

کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی، وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

نومبر 2019 سے مارچ 2020 تک بجلی کی قیمت میں 4.26 روپے کا اضافہ جبکہ اپریل 2020 سے جون 2020 تک اس میں 3.10 روپے کمی کی گئی.

قیمت میں اضافے کے باعث صارفین پر 31 ارب روپے کا بوجھ پڑا مگر اپریل، مئی اور جون میں بجلی کے نرخ کم کیے جانے کی وجہ سے استعمال کنندہ کو 35 ارب روپے کا ریلیف بھی حاصل ہوا۔

مزید برآں نیپرا نے کے الیکٹرک کی دستاویزات کی سکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس کی بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جس کی حتمی منظوری حکومت دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here