ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملک کے مجموعی فارن ایکسچینج ریزرو 19 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے : سٹیٹ بنک آف پاکستان

541

کراچی : سٹیٹ بنک  کے جاری ڈیٹا کے مطابق ایک ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 95 ملین ڈالر بڑھ کر  19.047 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

17 جولائی کو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12.121 ارب ڈالر کی کی سطح پر تھے جوکہ اس سے پچھلے ہفتے کی نسبت 67 ملین زائد تھے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس کے مطابق اس ہفتے زرمبادلہ کے حوالے سے کوئی بڑا ان فلو یا آؤٹ فلو دیکھنے میں نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیے:

سٹیٹ بینک نے 5 کھرب 92 ارب 74 کروڑ سے زائد کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کر دئیے

حکومت کا آئندہ مالی سال کے لیے 2.17 کھرب روپے کے غیرملکی قرضے لینے کا فیصلہ

ملکی بنکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.925 بلین ڈالر ہے۔

مزید برآں امپورٹ کور 2.9 ماہ کا ہوگیا ہے جو کہ پچھلے ہفتے 2.8  ماہ کا تھا ایسا  کورونا وائرس  کی وجہ سے درآمدات میں مسلسل کمی کے باعث ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here