سونے کی فی تولہ قیمت 117300 روپے کی بلند سطح پر ریکارڈ

814

اسلام آباد:ملک میں  24 قیراط سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ، فی تولہ سونے کی قیمت 117300 روپے ہوگئی ہے، گزشتہ کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 115000 روپے دیکھی گئی تھی۔

کراچی سرفہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 100566 روپے پر ٹریڈ کی جاتی رہی جبکہ (بدھ) کے کاروباری روز کے دوران اسکی قیمت 98594 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

سونا ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر جا پہنچا

طورخم بارڈر سے تجارت : ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں پاکستان کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے 1350 روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 25.70 روپے اضافے سے 1157 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 26 ڈالر اضافہ رہا اور یہ جمعرات کے کاروباری روز کے دوران 1882 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا، گزشتہ کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت 1856 ڈالر تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here