عوام کو دی جانے والی سبسڈیوں پر نظرثانی کرکے مزید بہتر بنایا جائے : وزیراعظم

سبسڈی کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے، احساس پروگرام کے ڈیٹا کی مدد سے بجلی ، گیس اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی فراہم کی جائے : وزیراعظم عمران خان

527
ISLAMABAD, PAKISTAN, MAY 04: Prime Minister, Imran Khan addresses to the Volunteers of COVID-19 Relief Tiger Force, in Islamabad on Monday, May 4, 2020. (PPI Images).

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیوں پر نظرثانی کرنے اور انہیں مؤثر بنانے سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معیشت کے حوالے سے ایک تھنک ٹینک کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام تک بھرپور فائدہ پہنچانے اور شفافیت کے لیے سبسڈیوں پر نظرثانی اشد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کو منظوری مل گئی

رواں برس موبائل فونز کی درآمد میں 81 فیصد اضافہ، مالی حجم 1 ارب 37کروڑڈالر

انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ان سبسڈیوں کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بجلی، گیس، یوٹیلٹی سٹورز اور دیگر معاملات پر سبسڈی دینے کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here