سونے کی قیمت نئی بلندی پر، ملکی تاریخ کا ریکارڈ بن گیا

لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے لوگوں کی قوت خرید بڑھنے اور شادیوں کے سیزن کے باعث قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

584

اسلام آباد : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کا بلندی کی طرف سفر جاری ہے، کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں24 قیراط سونے کی قیمت ایک ہزار چھ سو روپے بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار  250 روپے ہوگئی ہے جوکہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 371 روپے کم ہوکر 94 ہزار 7 روپے ہوگئی ہے تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بلتریب گیارہ سو روپے اور 943 روپے پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ستمبر میں پنجاب میں کورونا کے باعث بند شادی ہال، ریستوران کھلنے کا امکان

کورونا وبا کے باعث پی آئی اے کو 15 ملین فی گھنٹہ نقصان، رپورٹ

اُدھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جہاں یہ سات ڈالر مہنگا ہوکر 1 ہزار 813 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے لوگوں کی قوت خرید بڑھنے اور شادیوں کے سیزن کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here