وزیر اعظم کے چار معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل

570

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی میں سے چار معاونین خصوصی دوہری شہریت جبکہ تین کے پاس غیرملکی رہائش کا انکشاف ہوا ہے۔

ان معلومات کا انکشاف اس وقت ہوا جب کابینہ ڈویژن نے مشیروں اور معاونِ خصوصی کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔

دوہری شہریت رکھنے والوں میں ذالفقار بخاری کے پاس برطانوی شہریت، شہزاد سید قاسم امریکی شہریت، ندیم بابر، امریکی شہریت اور تانیہ ایدرس کینڈین اور سنگاپور کی شہریت رکھتے ہیں۔

وہ تین معاونِ خصوصی جن کی غیرملکی رہائشیں ہیں ان میں ندیم افضل چن جن کے پاس کینیڈا کی مستقل رہائش، معید یوسف کے پاس امریکی رہائش اور شہباز گل امریکی گرین کارڈہولڈر ہیں۔

کابینہ اراکین کے ان اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بخاری لندن میں لاکھوں مالیت پراپرٹی کے مالک ہیں۔ ان کے والد نے انہیں 2006 اور 2007 میں دو زمینیں گفٹ کی تھیں جبکہ انہیں 1210 کینال اور 91 کینال اراضی بھی بطور گفٹ دی گئی تھی۔ وہ اپنے عزیزواقارب کی طرف سے بھی اسلام آباد میں پلاٹوں کے مالک ہیں۔

سوئی سدرن کی وجہ سے پنجاب میں گیس بحران، سوئی ناردرن نے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی

منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آرڈیننس لانے کو تیار

دستاویزات کے مطابق معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے، البتہ ثانیہ کی انکے شوہر کے ساتھ کُل 14.8 ملین روپے بینک بیلنس ہے۔ ثانیہ نشتر کے شوہر کے نام پر صرف ایک ہنڈا سوک گاڑی ہے۔ وہ پانچ لاکھ کی جیولری اور پشاور میں 9.6 مرلہ زمین کی مالکن جبکہ وہ 23 لاکھ روپے کی مقروض بھی ہیں۔

معاونِ خصوصی شہزاد اکبر 50 ملین روپے مالیت اثاثوں کے مالک ہیں۔

شہباز گل کے اثاثوں کی مالیت 150 ملین روپے ہے جبکہ حفیظ شیخ کے 300 ملین روپے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے، تاہم، وہ 290 ملین روپے کے قرض دار ہیں۔

معاونِ خصوصی ندیم بابر پاکستان میں مختلف پراپرٹیوں سمیت 2.184 ارب روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ بابر کی بیرون ملک کمپنیوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار 60 ملین روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے تمام معاونِ خصوصی اور مشیروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مذکورہ تفصیلات وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قوم کے سامنے پیش کر دی گئیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here