لاہور: وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی میں سے چار معاونین خصوصی دوہری شہریت جبکہ تین کے پاس غیرملکی رہائش کا انکشاف ہوا ہے۔
ان معلومات کا انکشاف اس وقت ہوا جب کابینہ ڈویژن نے مشیروں اور معاونِ خصوصی کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔
دوہری شہریت رکھنے والوں میں ذالفقار بخاری کے پاس برطانوی شہریت، شہزاد سید قاسم امریکی شہریت، ندیم بابر، امریکی شہریت اور تانیہ ایدرس کینڈین اور سنگاپور کی شہریت رکھتے ہیں۔
وہ تین معاونِ خصوصی جن کی غیرملکی رہائشیں ہیں ان میں ندیم افضل چن جن کے پاس کینیڈا کی مستقل رہائش، معید یوسف کے پاس امریکی رہائش اور شہباز گل امریکی گرین کارڈہولڈر ہیں۔










































