سی پیک مغربی روٹ کی بڈنگ کا عمل شروع

605

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ کی بولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سی پیک کے مغربی روٹ کے حصے میں ژوب-کچلاک (کوئٹہ) روڈ شامل ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو منصوبے کی براہِ راست ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

سکھر-حیدرآباد موٹروے اندرونِ سندھ میں انقلاب برپا کرے گا، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک : پاکستان اور چین کے درمیان آزاد پتن ہائیڈل پاور منصوبے کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا

سی پیک کے مغربی روٹ کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب سیکشن تک چین کی فنڈنگ کے معاملے سے متعلق بات کرتے ہوئے عاصم سلیم نے کہا کہ سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے آئندہ اجلاس میں مغربی روٹ ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 210 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی تکمیل سے ایکسپریس کے ذریعے اسلام آباد اور کوئٹہ کو منسلک کیا جائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) نے کچلاک سے ژوب سیکشن کی این 50 کی 298 کلومیٹر روٹ کے لیے موزوں فورمز کو بڈز کے لیے پہلے سے دعوت دے رکھی ہے۔

منصوبہ پانچ مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا، جس میں 65 کلومیٹر ژوب سے تنگی سیکشن، 65 کلومیٹر تنگی سے قلع سیف اللہ سیکشن، 50 کلومیٹر قلع سیف اللہ سے نسئی سیکشن، 65 کلومیٹر نسئی سے خانوزئی سیکشن اور 53 کلومیٹر خانوزئی سے کچلاک سیکشن شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here