سکھر-حیدرآباد موٹروے اندرونِ سندھ میں انقلاب برپا کرے گا، عاصم سلیم باجوہ

652

اسلام آباد: چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سکھر- حیدرآباد (ایم6) موٹروے پراجیکٹ اندورنِ سندھ میں ترقیاتی انقلاب لائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نے کہا کہ 306 کلومیٹر ہائی وے کی منظوری ایک نیشنل اکانومک کونسل(این سی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، مذکورہ منصوبہ build-operate-transfer (بی او ٹی) کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایکنک نے 289 ارب روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 257 ایکڑ پر محیط جلوزئی اکانومک زون کا افتتاح کر دیا

بی او ٹی کا ماڈل ایک لارج سکیل انفراسٹرکچر پراجیکٹس پر مشتمل ہے جہاں نجی ادارے پبلک سیکٹر سے فنانس، ڈیزائن، تعمیر اور آپریٹ کی سہولت کے لیے رعایت وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر کے پیش نظر سی پیک کا مشرقی روڈ میپ (پشاور سے کراچی) تک مکمل کیا جائے گا۔

سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ منصوبہ مشرقی بلوچستان سے ملک بھر کے موٹرویز کے جال سے منسلک ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here