اسلام آباد: وزیربرائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو سہولیات دینے کے لیے فصلوں کی انشورنس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر فخر امام نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ “ملک میں ابھی ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود اور معمول سے ہٹ کر خوراک کی قلت کا خطرہ نہیں ہے”۔ زرعی پیداوار میں کمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت آئندہ سال کے لیے حکمتِ عملی بنا رہی ہے”۔
انہوں نے کہاکہ وزارتِ خوراک نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے بارشوں اور سیلابوں سے فصلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کرے گی۔
وزیرخوراک نے کہا کہ پاکستان کی زراعت کے لیے ٹڈی دل کی فرٹیلائزیشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور حکومت تمام صوبوں کے اشتراک سے تمام طرح کے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔