مالی سال 2020 میں کٹلری کی برآمدات میں 9.4 فیصد کمی

565

اسلام آباد: مالی سال 2019-2020  کے دوران ملک سے کٹلری کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.39 فیصد کمی آئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2020 کے دوران 82.638 ملین ڈالر کی کٹلری کی برآمدات کی ہیں جبکہ مالی سال 2019 کے دوران پاکستان نے 91.205 ملین ڈالر کی یہ برآمدات کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ملائشیا کو پاکستانی برآمدات میں 60 فیصد سے زائد اضافہ، درآمدات میں کمی

کورونا کا قہر، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں چھ فیصد کمی ہوگئی

اسی دوران، سالانہ اعتبار سے جون 2020 میں کٹلری کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جون 2020 مین کٹلری کی برآمدات 5.917 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جون 2019 میں یہ برآمدات 7.320 ملین ڈالر رجسٹرڈ کی گئیں۔

تاہم، ماہانہ اعتبار سے جون 2020 میں کٹلری کی برآمدات میں 23.32 فیصد اضافہ رہا، مئی 2020 میں 4.789 ملین ڈالر ہوئیں۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مالی سال 2020 میں ملکی تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت 27.12 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ملک کی مجموعی برآمدات میں سالانہ اعتبار سے 6.81 فیصد یعنی 21.394 ارب ڈالر گراوٹ آئی ہے جبکہ درآمدات میں 18.61 فیصد یعنی 44.574 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here