ایکنک نے 289 ارب روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دے دی

1002

اسلام آباد: ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکانومک کونسل(ایکنک) نے ملک کے مختلف حصوں میں نیشنل ہائی ویز کی تعمیر سے متعلق 289 ارب روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدرات ایکنک کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نیشنل ہائی ویز کی تعمیر کا معاملہ زیرغور آیا جس میں 165.679 ارب روپے لاگت کے 306 کلومیٹر طویل حیدر-آباد سکھر موٹروے، 77.907 ارب روپے لاگت کے 47.55 کلو میٹر طویل خیبر پاس اکانومک کوریڈور (کے پی ای سی)، 146 کلومیٹر کی خوشاب آواران خزدار سیکشن اور سوات موٹروے فیز2 کی 20 ارب روپے لاگت سے تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

حیدرآباد سکھر موٹروے Build Operate Transfer کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گی، جو 306 کلومیٹر طویل اور 6 لین پر مشتمل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 257 ایکڑ پر محیط جلوزئی اکانومک زون کا افتتاح کر دیا

کم بجٹ کے حامل پی ایس ڈی پی میں 300 ارب روپے لاگت کے مزید دو منصوبے شامل

موٹروے نے مذکورہ منصوبے کے لیے تیز رفتار ٹول روڈ کی مؤثر سہولت اور محفوظ سفر کی پیشکش کی ہے، جو حیدرآباد سے شروع ہو گی (کراچی حیدرآباد موٹروے ایم9) اور نارو کینال (سکھر ملتان موٹروے ایم5 کے آغاز) پر ختم ہوتی ہے۔ یہ منصوبہ جامشورو، ٹنڈو آدم، ہالا، شاہداپور، نواب شاہ، مورو، دادو، نوشیرو فیروز، مہراب پور، رسول پور، لاڑکانہ، خیرپور اور سکھر سے گزرتا ہے۔

کے پی ای سی منصوبہ پشاور طورخم موٹروے اور لنک روڈ موٹروے کی تعمیر پر مشتمل ہے، لنک روڈ موٹروے بڈھ بیر  سے جوڑنے والی چیمکانی اور جھگڑا (55کلومیٹر) کے مابین (این 55) کو جوڑتی ہے۔

منصوبہ 47.55کلومیٹر ٹریک پر تعمیر کیا جائے گا جو چار لین اور پشاور سے طورخم تک ہائی سپیڈ کنٹرول موٹروے ہے۔ پشاور طورخم موٹروے پشاور جلال آباد کابل موٹروے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر میں پُل، انٹرچینجز، فلائی اوور، سب ویز، انڈرپاسز، باکس کلورٹس، کیٹل کریپ، روڈ فرنیچر، ڈرینیج ورکس اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

خوشاب آواران خزدار سیکشن ایم 8 کی خوشاب سے آواران تک 146 کلومیٹر طویل تعمیر کی جائے گی۔ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول میں خوشاب سے آواران تک ٹریک ہے۔ یہ منصوبہ خوشاب سے شروع ہو کر قلعہ درویش، عشال، ڈنڈر، سحرقلات، گوراری، لالجان، دودر، رضائی، نوردین، مڈک، ملیر، لیباچ درگو سے ہوتا ہوا آواران میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔

سوات موٹروے فیز2 پراجیکٹ چار لائن موٹروے تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیے 10 ہزار کینال اراضی حاصل کر لی گئی ہے، مذکورہ منصوبہ 79.69 کلومیٹر طویل اور چک درا سے فتح پور کی جانب سوات موٹروے ایکسٹینشن سے منسلک ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here