مالی سال 2020 کے دوران موٹرسائیکلز، رکشوں کی فروخت میں 23.11 فیصد کی کمی

567

اسلام آباد: مالی سال 2020 کے دوران موٹرسائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں مالی سال 2019 کے مقابلے میں 23.11 فیصد کی کمی آئی ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران تیرہ لاکھ ستر ہزار پانچ موٹرسائیکلز فروخت کی گئیں اور رکشوں کی فروخت جولائی 2018 سے جون 2019 کے دوران سترہ لاکھ اکاسی ہزار نو سو انسٹھ یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2020 میں ہنڈا موٹرسائیکلز کی فروخت 21.62 فیصد یعنی 873902 یونٹس رہی جبکہ مالی سال 2019 میں یہ 1114956 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت بھی مالی سال 2020 میں 25.91 فیصد کمی سے 17301 یونٹس رہی اور مالی سال 2019 میں مذکورہ کمپنی کی فروخت 23352 یونٹس تھی۔

اسی طرح، یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں بھی 17.95 فیصد کمی آئی، مالی سال 2019 میں 23610 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ رواں برس کمپنی کی سیلز کم ہو کر 19371 یونٹس تک محدود ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران موٹرسائیکلز، رکشوں کی فروخت میں 25.7 فیصد کمی

مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بائیکس، تھری وہیلرز کی فروخت میں 12.3 فیصد کمی

راوی موٹر سائیکلز کی فروخت میں بھی 54.34 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے، کمپنی نے مالی سال 2019 کے دوران 27125 یونٹس فروخت کیے جبکہ رواں سال 12380 یونٹس ہی فروخت کر سکی ہے۔

یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکلز کی فروخت بھی 18.96 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی ہے، کمپنی نے سال 2019 میں 364614 یونٹس فروخت کیے تھے جبکہ مالی سال 2020 کے دوران 295459 یونٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہی۔

روڈ پرنس موٹرسائیکلز کی فروخت مین بھی 32.4 فیصد کمی آئی ہے کمپنی کی فروخت گزشتہ سال 161231 یونٹس سے کم ہو کر مالی سال 2020 میں 108990 یونٹس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس دوران، روڈ پرنس رکشے کی فروخت میں بھی 16.33 فیصد کی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ مالی سال میں 12335 یونٹس فروخت ہوئے جو اب جاری مالی سال میں 10320 یونٹس تک محدود ہو گئے ہیں، سازگار رکشے کی فروخت میں بھی 22.53 فیصد گراوٹ آئی ہے، رواں مالی سال کمپنی نے 12274 یونٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ برس کمپنی نے 15845 یونٹس فروخت کیے تھے۔

مزید برآں، چنگچی رکشوں میں 45.5 فیصد جبکہ یونائیٹڈ آٹو رکشوں کی فروخت میں 47.72 فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here