سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی تیزی، 36745 پوائنٹس پر کاروبار بند

516

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران تیزی کارجحان دیکھنے میں آیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس اضافے سے کاروبار کا اختتام 36745 پوائنٹس پر ہوا۔ 

منگل کے کاروباری روز کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 83 پوائنٹس کی گراوٹ سے انڈیکس 36534 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم، کچھ دیر بعد مثبت رجحان سے انڈیکس 317 پوائنٹس اضافے سے یہ 36936 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔ لیکن کاروبار کا اختتام 126 پوائنٹس اضافے سے  36745 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 279 پوائنٹس اضافے سے یہ 59206 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 68 پوائنٹس اضافے سے یہ 26157 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 193 کمپنیاں مثبت رجحان جبکہ 141 کمپنیاں منفی رجحان میں نظر آئیں۔

گزشتہ کاروباری سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی کاروباری حجم 468.88 ملین شئیرز سے کم ہو کر 466.24 ملین شئیرز ہو گئے ہیں۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ، پاک الیکٹرون لمیٹڈ اور میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ چارٹ ٹیبل پر نمایاں رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، انویسٹمنٹ بینکنگ اور کھاد کے شعبوں نے بھی مثبت رجحان میں گراں قدر اضافہ کیا۔ دیگر کمپنیوں میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور داؤد ہرکیولز لمیٹڈ بھی مثبت کاروبار میں حصہ ڈال کر نمایاں رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here