روہی رئیس دوسری مرتبہ سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چئیرپرسن منتخب ہوگئیں

روہی نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے اور جامعہ پنجاب سے معاشیات اور حساب کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں اور انہیں انتظامی عہدوں کے علاوہ مالیاتی شعبے میں کام کرنے وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔

514

اسلام آباد : سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے روہی رئیس کو اپنا چئیر پرسن منتخب کرلیا ہے۔

اس سے پہلے 3 جولائی کو کمپنی کے بورڈ کے گیارہ ڈائریکٹرز کا انتخاب ہوا تھا جنھوں نے اب روہی رئیس کو اپنا سربراہ چُن لیا ہے۔

روہی رئیس اس سے پہلے 2019 میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابقہ چئیرپرسن سید دلاور عباس کی وفات کے بعد بھی اس عہدے کے لیے منتخب ہوچکی ہیں۔

ان کے پاس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی خاتون چئیرپرسن ہونے کا اعزاز بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سوئی سدرن، ناردرن مالی سال 2021 میں 5 لاکھ 49 ہزار 821 کنکشنز جاری کریں گی

پاکستان میں دریافت ہونے والے گیس کے دو نئے کنوؤں سے کمرشل پیداوار شروع ہوگئی

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی میں اس اہم ذمہ داری پر تعیناتی کے علاوہ روہی رئیس پاکستان انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آٖف ڈائریکٹرز کی چئیرپرسن کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

روہی رئیس نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ جامعہ  پنجاب سے اکنامکس اور حساب کی انڈر گریجوئٹ ڈگریاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ انہیں مختلف اداروں میں اعلی انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا 15 سالہ تجربہ بھی ہے۔

مزید برآں وہ مالیاتی شعبے میں بھی 35 سال تک کام کرچکی ہیں۔

2011-12 میں وہ زرعی ترقیاتی بنک کی قائم مقام صدر کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here