ملائشیا کو پاکستانی برآمدات میں 60 فیصد سے زائد اضافہ، درآمدات میں کمی

588

اسلام آباد: ملائشیا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 60 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس پی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لے کر مئی 2020ء تک کی مدت میں ملائشیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 214.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 60.96 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ میں ملائشیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 133.37 ملین ڈالر رہا تھا، مئی 2020ء میں ملائشیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 22.30 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ سال مئی میں ملائشیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 13.72 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں ملائشیا سے درآمدات میں 11.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی 2019ء سے لے کر مئی 2020ء تک کی مدت میں ملائشیا سے درآمدات کا حجم 863.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.07 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ میں ملائشیا سے درآمدات کا حجم 958.96 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here