یوٹیلٹی سٹورز کیساتھ معاہدہ، ای و بی آئی بینیفشریز کو مختلف اشیا پر دس فیصد رعایت دی جائے گی

معاہدے سے جہاں مالی مسائل کے شکار افراد کی داد رسی ہوگی وہیں یوٹیلٹی سٹورز کی سیل میں بھی اضافہ ہوگا، ہر ای اوبی آئی بینیفشری کو آٹے، دالوں، چاول اور گھی کی خریداری پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی

525

اسلام آباد : ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی ) اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ای او بی آئی کے اسی لاکھ بینیفشریز کو مختلف اشیا پر دس فیصد رعایت دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سید ذولفقار عباس بخاری کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ای او بی آئی  بینیفشریز کے لیے جلد ہی سہولت کارڈ کا اجرا بھی کرے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ای او بی آئی اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے درمیان معاہدہ وزیراعظم عمران خان کا ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم کی طرف ایک قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مہلک کورونا کے باوجود کیا چیز ہے جو تاجروں کو کاروبار کھولنے پر مجبور کیے ہوئے ہے؟

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا سالانہ خسارہ 8 ارب روپے تک جا پہنچا

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ای او بی آئی کے  بینیفشریز کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، گھی، چاول اور دالوں کی خریداری پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت نے ای وی بی آئی بینیفشریز کی پنشن 5 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر 8 ہزار 500 روپے کردی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت کی مدت کے اختتام تک اسکو 15 ہزار روپے کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اس سکیم میں کچھ مزید سہولیات بھی شامل کرنا چاہتا ہے جو کہ سہولت کارڈ کے اجرا کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ای وی بی آئی کے چئیرمین اظہر حمید کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی سہولت کارڈ کا اجرا اگست کے مہینے میں کیا جائے گا اور ابتدا میں یہ صرف چند لوگوں کو دیا جائے گا تاہم بعد ازاں نادرا سے تصدیق کے بعد دیگر ای وی بی آئی بینیفشریز کو بھی یہ کارڈ جاری کردیا جائے گا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چئیرمین ذولقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے جہاں مالی مسائل کا سامنا کرنےوالے افراد کی داد رسی ہوگی وہیں یوٹیلٹی سٹورز کی سیلز میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here