کورونا کا زور کم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سٹینڈرڈ اوقات کار کی بحالی کا فیصلہ

سٹینڈرڈ اوقات کار کی بحالی معیشت کے لیے شاندار خبر، سرمایہ کار کے اعتماد کیساتھ کاروبار میں اضافہ ہوگا، فیصلے کا اطلاق پیر بروز 13 جولائی سے ہوگا

490

کراچی : کورونا کے زور میں کمی آنے اور صورتحال کچھ بہتر ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کام کے سٹینڈرڈ اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جس پر پیر بروز 13 جولائی 2020 سے عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نئے اوقات کار کے حوالے سے حکم نامے کے تحت اگلے ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا اور سہ پہر ساڑھے تین بجے تک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

مہلک کورونا کے باوجود کیا چیز ہے جو تاجروں کو کاروبار کھولنے پر مجبور کیے ہوئے ہے؟

مندی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ بند کرنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

جمعے کو مارکیٹ صبح سوا نو بجے کھلے گی اور دوپہر بارہ بجے بند ہوجائے گی جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کا دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی سے شام ساڑھے چار بجے تک چلے گا۔

جاری کردہ بیان میں مارکیٹ کا کہنا تھا کہ معمول کے اوقات کار کی واپسی ایک خوش آئند چیز ہے جس سے سرمایہ کاروں کے حوصلے میں اضافہ ہوگا اور کاروبار بڑھے گا۔

اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی فرخ خان کا کہنا تھا کہ ” سٹینڈرڈ اوقات کار کی واپسی سے مارکیٹ میں سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہونگی اور کورونا کے بعد یہ معیشت کے لیے ایک شاندار خبر ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here