ایک ہفتے میں پی آئی اے کی تنظیم نو کا فریم ورک پیش کیا جائے، وزیراعظم کی ارشد ملک کو ہدایت

حکومت اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ان میں اصلاحات لانے کے لے پر عزم، قومی ائیرلائن کی تنظیم نو کے لیے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کیساتھ مشاورت کی جائے : وزیراعظم عمران خان

690

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیر لائن کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک کو  پی آئی اے کی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے اور اس حوالے سے فریم ورک ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے سربراہ پی آئی اے کو قومی ائیرلائن کی تنظیم نو کے لیے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کیساتھ مشاورت کا بھی کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلیٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

اس موقع پر ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم کو قومی ائیر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی اور پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اس کی تنظیم نو کے جاری عمل بارے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان میں اصلاحات لانے کے لیے پُر عزم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here