حصص کی فروخت کے لیے مچلز کی Bioexyte Foods کے ساتھ بات چیت ناکام ہوگئی

ڈیل کی ناکامی کے بعد مچلز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سرمائے کے حصول کے لیے دوسرے آپشنز پر غور شروع کردیا، نجم سیٹھی کمپنی کے چئیرمین مقرر

591

لاہور : مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ نے اپنے حصص داروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اسکی ( Bioexyte Foods Pvt) کیساتھ تیس فیصد شئیرز کی فروخت کے حوالے سے بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔

اس ڈیل کی ناکامی کے بعد کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سرمائے کے حصول کے لیے دوسرے آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

مزید برآں کمپنی نے سید محمد محسن کی جگہ نجم سیٹھی کو اپنا چئیرمین مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بینک الحبیب نے حبیب ایسٹ مینجمنٹ کو تمام ملکیتی حقوق سمیت حاصل کرلیا

بس شئیرنگ سروس Swvl پر سائبر حملہ، صارفین کی معلومات لیک

رواں برس چھ جنوری کو پرافٹ اردو نے خبر دی تھی کہ دوا ساز ادارہ Getz Pharma مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ کو خریدنے کے لیے تیار ہے جس کی دونوں کمپنیوں میں موجود ہمارے ذرائع نے تصدیق بھی کی تھی۔

نومبر 2019 میں مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے مینجمنٹ کے کنٹرول اور شئیرز کی فروخت کے لیے دو کمپنیوں ویوز سنگر پاکستان لمیٹڈ اور Bioexyte Foods کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

ویوز سنگر ایک معروف کمپنی ہے جو کہ دہائیوں سے پاکستانی مارکیٹ میں موجود ہے مگر Bioexyte Foods کا قیام جولائی 2019 میں ہی عمل میں آیا اور کمپنی کے ڈائریکٹرز کے ناموں کے علاوہ کوئی دوسری معلومات شئیر نہیں کی گئیں تھیں۔

پرافٹ اردو مگر اپنے ذرائع سے پتہ لگانے میں کامیاب ہوا ہے کہ Bioexyte Foods Getz Pharma کی ہی ایک ذیلی کمپنی ہے جس کا قیام مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ خریدنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا ۔

مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ کے حصص :

 کمپنی کے 58 حصص اس کے سی ای او، ڈائریکٹرز اور انکے اہلخانہ کے پاس ہیں جبکہ اس کے 27 فیصد حصص کے مالک عوام اور دس فیصد شئیرز میوچل فنڈز کے پاس ہیں۔

مزید برآں بنکوں اور مالیاتی اداروں کے پاس بھی اسکے کچھ حصص ہیں۔

پانچ سالوں میں کمپنی کے حصص کی مالیت 807.4 سے کم ہوکر 217.40 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here