ایک ہفتے میں سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7.2 فیصد کا اضافہ

مرکزی بنک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر 12.041 ارب ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی فارن ایکسچینج ذخائر 18.79 ارب ڈالر کی سطح پر موجود

579

کراچی : پاکستان سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق اس کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 7.2 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی مرکزی بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.231 ارب ڈالر تھے جو کہ تین جولائی تک 0.811 ارب ڈالر بڑھ کر 12.041 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بنک کےمطابق زرمبادلہ کےذخائر میں یہ اضافہ  چین سے لیے جانے والے ایک ارب ڈالر قرض کی اقساط کے باعث ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹی بلز کی نیلامی سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو 16 ارب روپے موصول

پاکستان نے چینی بنکوں سے 1.3 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرلیا

مرکزی بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے نیٹ ذخائر 6.748 ارب ڈالر ہیں جس کے باعث ملک کے مجموعی لیکویڈ ذخائر 18.79 ارب ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

اس سے پہلے کورونا کے تناظر میں ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے  بلترتیب 737 اور 500 ملین ڈالر کا قرض اسٹیٹ بنک کو مل چکا ہے۔ مزید برآں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے 500 ملین اور چین کی جانب سے 300 ملین ڈالر کا قرض بھی وصول کیا گیا۔

اس کے علاوہ زیر نظر ہفتے میں مرکزی بنک نے حکومت کے بیرونی قرضوں کی 231.2 ملین ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here