امریکہ نے پاکستانی پائلٹوں کی صلاحیت پر تحفظات کے سبب پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

554

سڈنی: امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نےپاکستانی پائلٹوں کے جعلی لائسنسز کے معاملے پر تحفظات کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو امریکہ میں چارٹرفلائٹس چلانے سے روک دیا ہے۔ 

 محکمے کی جانب سے پی آئی اے کی چارٹر پروازوں پر پابندی کی یہ معلومات برطانوی خبررساں ایجنسی کو یکم جولائی کو فراہم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلیٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

کیا پی آئی اے کی جگہ عسکری ائیرلائن آ رہی ہے؟

پاکستان نے گزشتہ ماہ مشتبہ لائسنس کی بنا پر اپنے ایک تہائی پائلٹوں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

پی آئی اے کے کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد منظرِ عام پر آنے والی تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹوں کی اہلیت اور جعلی لائنسنسز کے بارے انکشاف ہوا تھا جس کے بعد کئی ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here