پہلی ڈیجیٹل” اپیرل سورسنگ ایکسپو“ 15 جولائی کو شروع، دنیا بھر سے تجارتی وفود کی شرکت متوقع

598

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی ورچوئل” اپیرل سورسنگ ایکسپو“ کا آغاز 15 جولائی 2020ء کو ہو گا، نمائش میں امریکا، برطانیہ ، جرمنی، آسٹریلیا، فرانس، ڈنمارک، کینیڈا، ہالینڈ اور پاکستان کے تجارتی وفود شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل اپیریل فیڈریشن (آئی اے ایف) کے ریجنل صدر اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے چیف کوآرڈینیٹر اعجاز اے کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ماہ طویل پہلی ”ڈیجیٹل گلوبل اپیرل سورسنگ” کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں پرائیویٹ لیبل اور ریٹیل برانڈ کے خریداروں، سورسنگ منیجرز، برانڈز کے مالکان، پراڈکٹ مینجرز، بائینگ ہاﺅسز کے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

اعجاز کھوکھر نے مزید کہا کہ نمائش میں امریکا، برطانیہ ، جرمنی، آسٹریلیا، فرانس، ڈنمارک، کینیڈا اور پاکستان کے تجارتی وفود شرکت کریں گے جبکہ نماش میں 15 ہزار سے زائد خریداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں 20 ملین گارمنٹس کے آرڈرز مکمل کرنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ کووڈ۔19 کی صورتحال میں درآمد و برآمد کنندگان سفر سے اجتناب کرتے ہیں اور نمائش میں شرکت سے گزیز کر رہے ہیں اس لئے ڈیجیٹل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 15 جولائی 2020ء سے شروع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی اور تیار ملبوسات کی قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here