مالی سال 2019-20ء: کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں 9.16 ارب ڈالر کمی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 1.14 ارب ڈالر، ترسیلات زر کی وصولی میں 55 کروڑ ڈالرکا اضافہ

491

اسلام آباد:  گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران جاری کھاتوں کے ملکی خسارہ میں 9.16 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 1.14 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کی وصولی میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا مئی کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ (جاری کھاتوں کا خسارہ ) 12.45 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا مئی کے دوران 9.16 ارب ڈالر کی کمی سے 3.29 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2.4 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان میں 1.26 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اس طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں 2019-20ء کے دوران ایف ڈی آئی میں 1.14 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق کووڈ۔19 کی عالمی وبا اور عالمی اقتصادی سست روی کے باوجود گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کی وصولی میں 55 کروڑ ڈالر کے اضافہ سے جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران ترسیلات کا حجم 20.65 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 20.1 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here