سونا ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر جا پہنچا

645

اسلام آباد: سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے پر فروخت ہوتا رہا حالانکہ ایک روز قبل اس کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا اور یہ 93 ہزار 536 روپے پر فروخت ہوتا رہا جبکہ ایک روز قبل 10 گرام سونے کی قیمت 92 ہزار 850 روپے تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت یکساں رہی اور اس میں کسی قسم کا اتار چڑھائو دیکھنے میں نہیں آیا، چاندی 1060 روپے فی تولہ 10 گرام چاندی 908 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here