پاکستان میں آئی ٹی کے بڑے منصوبے کیلئے جنوبی کوریا قرض دینے کو تیار

یہ منصوبہ 2017 میں قائم کیے گئے آئی ٹی پارک سے حجم میں بڑا ہوگا، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستان میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی آئی ٹی کمپنیوں کی مدد کرنا ہے : اہلکار ایکسم بنک

717

سیول : جنوبی کوریا کا ایکسم بنک پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور الیکٹرانک انٹیلی جنس کے منصوبوں کے لیے 76 ملین ڈالر کا قرض دے گا۔

اس حوالے سے بنک کی ایک اعلیٰ شخصیت کا کہنا تھا کہ یہ قرضہ اور جس منصوبے کی مد میں یہ دیا جائے گا وہ 2017ء میں قائم کیے جانے والے آئی ٹی پارک سے حجم میں بڑا ہونے کی اُمید ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی ٹی کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 23 فیصد اضافہ

جنوبی کوریا کی معاشی بحالی کے لیے 29 ارب ڈالر کے پیکج کی تجویز

مہلک کورونا کے باوجود کیا چیز ہے جو تاجروں کو کاروبار کھولنے پر مجبور کیے ہوئے ہے؟

مزید برآں یہ منصوبہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی  چھوٹی اور درمیانے درجے کی فرمز کو مدد فراہم کرنے اور جنوبی کوریا اور جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو بڑھانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہے اور اس کے ماسٹر پلان اور قرضے کے حجم کے حوالے سے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا کا ایکسم بنک پاکستان اس برس میچور ہونے والے سات قرضوں کی ادائیگیوں پر رعایت دینے پر بھی غور کر رہا ہے جو کہ اسکے اکنامک ڈیویلپمنٹ کارپوریشن فنڈ کے ذریعے دیے گئے تھے۔ اس فنڈ کے تحت ایکسم بنک پاکستان کو 13 قرضے فراہم کرچکا ہے۔

ایکسم بنک کے اہلکار کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ قرض ادائیگیوں میں رعایت کا یہ اقدام کورونا وائرس کے تناظر میں جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے 27 ممالک کو قرض ادائیگیوں پر چھوٹ دینے کے فیٖصلے کے تحت اُٹھایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here