منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آرڈیننس لانے کو تیار

آرڈیننس وزارت منصوبہ بندی نے تیار کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، مقصد بڑے منصوبوں کے ٹھیکے دیے جانے اور تکمیل کے عمل میں شفافیت یقینی بنانا ہے

577

اسلام آباد : بڑے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آرڈیننس 2020 لانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدام نے ایک سمری کے ذریعے مجوزہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آرڈیننس 2020 کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

شوگر انڈسٹری میں اصلاحات کے لیے وفاقی کابینہ نے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی

مالی سال 2019-20ء: ایف بی آر نے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 82 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا

کورونا وائرس کے باوجود نجکاری سے متعلق قانونی و انتظامی معاملات پر پیشرفت جاری ہے: میاں محمد سومرو

وزارت نے وفاقی کابینہ سے درخواست کی تھی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول بنانے کے لیے اس آرڈیننس کی منظوری اور پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے فریم ورک درکار ہے۔

اُدھر وفاقی کابینہ نے 28 اپریل 2020 کو اس آرڈیننس کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here