دی آرگینک میٹ کمپنی نے حصص کی فروخت کے لیے بولی کا عمل روک دیا

کمپنی چالیس کروڑ حصص کی فروخت کے ذریعے 72 کروڑ روپے حاصل کرنا چاہتی ہے جس سے پیداوار میں اضافے کے لیے کراچی میں دو نئے پلانٹس لگائے جائیں گے، 14 اور 16 جولائی کو دوبارہ حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کی جائے گی

885

کراچی : حلال گوشت کی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کیلئے مشہور ‘دی آرگینک میٹ کمپنی ( ٹی او ایم سی )’ نے حصص کی ابتدائی عوامی  پیشکش کے عمل کو روک دیا ہے۔

دی آرگینک میٹ کمپنی، جو پاکستان میں گوشت کی سب سے بڑی برآمد کنندہ ہے، نے کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے کی قیمت پر چار کروڑ حصص فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس حوالے سے بک بلڈنگ رجسٹریشن  30 جون سے شروع ہو کر 7 جولائی تک جاری رہی جبکہ بک بلڈنگ بڈنگ کا عمل 3, 6 اور 7 جولائی کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

’پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر رواں مالی سال کے دوران 20 فیصد منافع متوقع ہے‘

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی

3 جولائی یعنی بک بلڈنگ کے پہلے دن دو کروڑ حصص کے لیے بولی وصول ہوئی جبکہ اس سلسلے کے آخری دن یعنی 7 جولائی کو 68.1 ملین حصص کے لیے بولی وصول ہوئی جو کہ ایک ارب 40 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

سڑائک پرائس 20 روپے رکھی گئی جو کہ فلور پرائس سے دو روپے زیادہ تھی جبکہ حصص کی بولی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔

کمپنی کی جانب سے اگلے مرحلے میں حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش 14  اور 16 جولائی کو کی جائے گی ۔

حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش سے مراد سرمائے کے عوض عوام کو کمپنی کے حصص کی پیشکش کرنا ہے جس کے نتیجے میں حاصل ہونے والا سرمایہ کمپنی کی توسیع یا کاروبار میں لگایا جاتا ہے۔

بک بلڈنگ سے مراد وہ عرصہ ہوتا ہے  جس میں کمپنی اپنے حصص فروخت کے لیے پیش کرکے کوالیفائڈ سرمایہ کاروں سے  بولیاں وصول کرتی ہے جوکہ فلور پرائس سے زائد یا کم ہوسکتی ہے۔

اس کے بعد سٹرائک پرائس کا تعین کیا جاتا ہے اور اس کے تحت عوام کو حصص فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے ٹی او ایم سی کی جانب سے حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کے جواب میں سرمایہ کاروں کے رد عمل کو حصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔

دی آرگینک میٹ کمپنی حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے 72 کروڑ روپے اکٹھا کرنا چاہتی ہے جس کی مدد سے اس کا ارادہ اپنی پیداوار میں اضافے کے لیے کراچی میں دو نئے پلانٹس لگانے کا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here