اسلام آباد : جرمنی کے معروف لگژری برانٖڈ ہوگو باس (Hugo Boss) نے سپورٹس ویئر کی تیاری کے لیے ایک پاکستانی کمپنی کو آرڈر دیا ہے ۔
ایسا Hugo Boss کی جانب سے پہلی مرتبہ کیا گیا ہے اور یہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدات کے لیے اچھی خبر ہے ۔
یہ بھی پڑھیے:
برآمدات بڑھانے کے لیے میک ان پاکستان پالیسی پر تیزی سے عمل کیا جائے گا : رزاق داؤد
کورونا پاکستان کے لیے موقع : چاولوں کی برآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان
ٹوئٹر پر یہ خوشخبری دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ”مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ Hugo Boss نے ایک پاکستانی کمپنی کو سپورٹس ویئر کا آرڈر دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ کامیابی PRGMEA کی کوشش کے نتیجے میں 35ویں آئی اے ایف فیشن کنونشن کے پاکستان میں انعقاد کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔”
اس موقع پر انہوں نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچورز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹراعجاز کھوکھر کو بھی مبارکباد پیش کی۔
جرمن فیشن ہاؤس Hugo Boss دنیا بھر میں مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے مشہور ہے، لگژری مصنوعات کے لیے مشہور یہ کمپنی شام کے ملبوسات، جوتے، چمڑے کی مصنوعات، چشمے، گھڑیاں اور پرفیوم وغیرہ بھی فروخت کرتی ہے۔
حال ہی میں اس کمپنی نے نوجوانوں کو راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے ملبوسات کی فروخت کا بھی ارادہ کیا ہے جس کی تیاری کے لیے اس نے پاکستانی کمپنی سے رابطہ کیا ہے۔