پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے

وینٹی لیٹرز مہلک کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ملک میں انکی کمی کو پورا کرنے لیے مقامی سطح پر پیداوار شروع کی گئی جس میں کامیابی سے پاکستان وینٹی لیٹرز بنانے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا

579
Ventilators of Hamilton Medical AG are seen at a plant in Domat/Ems, Switzerland March 18, 2020. REUTERS/Arnd Wiegmann

اسلام آباد:  وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون طبی آلات ہیں، وبا کے پھوٹنے کے بعد دنیا بھر میں ان کی کمی کو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا جس کے باعث ہنگامی حالات میں ان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پیداواری عمل تیز کیا گیا۔

مگر عالمی منڈی میں وینٹی لیٹرز کی فوری دستیابی نہ ہونے کے باعث بہت سے ممالک نے خود وینٹی لیٹرز تیار کرنا شروع کر دیے، پاکستان نے بھی صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کر دی اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری کا کام وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سرپرستی میں چل رہا ہے اور ملکی سطح پر تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے حوالے کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

مہلک کورونا کے باوجود کیا چیز ہے جو تاجروں کو کاروبار کھولنے پر مجبور کیے ہوئے ہے؟

کورونا کے مریضوں کیلئے کون سے صوبے میں کتنے وینٹی لیٹرز موجود ہیں؟

یہ خوشخبری وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وینٹی لیٹرز بنانے والے دنیا کے چند ایک ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے ملک میں کورونا کی جاری صورتحال کے پیش نظر امریکا بھی پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرز کا عطیہ فراہم کرچکا ہے جس کے بعد اس وقت ملک کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 1 ہزار 600 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی تاریخ کی پہلی مقامی وینٹی لیٹرز کی پیداواری سہولت کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار پاکستان میں تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کردیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نے کہا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا، این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹ تیارکر لیےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پور کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کےلیے اہم کامیابی ہے، اپنے لوگوں کی ذہانت سے فنی مہارت کے ذریعے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here