ممتاز کاروباری ادارہ ‘نوینا گروپ’ پورٹ قاسم پر جدید اسٹیل پلانٹ لگائے گا

پلانٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر طرح کی تعمیرات کے لیے اسٹیل کی پیداوار کرے گا، پورٹ قاسم سے قریب ہونے کی وجہ سے سستے خام مال اور سکریپ اسٹیل کی برآمد کی لاگت بھی کم ہوگی

785

کراچی : ٹیکسٹائل برآمدات، سپننگ، ونڈ پاور اور دیگر کاروباروں سے منسلک ادارے نوینا گروپ نے پورٹ قاسم پر سٹیل پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔

گروپ کی جانب سے قائم کیے جانے والے فولاد سازی کے اس جدید پلانٹ میں انڈکشن ہیٹنگ سسٹم (Induction heating system) کا استعمال کرتے ہوئے ہر طرح کی تعمیرات میں استعمال ہونے والا سٹیل تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

گوادر کی بندرگاہ پر پہلے تجارتی بحری جہاز کی آمد

پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری سے حکومت کو ماہانہ 700 ملین روپے بچانے میں مدد ملے گی، حماد اظہر

چینی کمپنی نے پیرو کی بندرگاہ کے بڑے ٹرمینل کے 60 فیصد حصص خرید لیئے

نوینا گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیل ملز کا قیام پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت تیزی سے وقوع پذیر ہوتی اربنائزیشن اور انڈسٹریلائزیشن کے  پیش نظرعمل میں لایا جارہا ہے کیونکہ سی پیک منصوبوں کہ وجہ سے ملک میں سٹیل کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

گروپ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گروپ کی سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسے فولاد سازی کی صنعت میں اپنے حریفوں پر برتری حاصل رہے گی۔ بندرگاہ سے قربت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے خام مال اور سکریپ سٹیل کی سستی درآمد بھی کی جا سکے گی۔

صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب پاکستان تعمیرات کے جدید دورمیں داخل ہو چکا ہے اور اس دور کا تقاضا مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور معیارہے اور نوینا گروپ کا اسٹیل پلانٹ ان تمام خصوصیات سے لیس ہوگا۔

کمپنی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جدید حکمت عملی کےذریعے نوینا گروپ معیار اور اعتماد کو نئی سطح پے لے جائے گا جس کی بدولت تعمیرات کے شعبے میں جدت اور انقلاب آئے گا اور گروپ یوں ملک کی مضبوطی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here